• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خبردار،پاک فوج کو کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے،اہم حکومتی شخصیت کا اعلان

خبردار،پاک فوج کو کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے،اہم حکومتی شخصیت کا اعلان

خبردار،پاک فوج کو کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے،اہم حکومتی شخصیت کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے ،احتیاط لازمی ہے ،سیاحتی مقامات پرجانے کے خواہشمندافراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا،ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں ،عید پر اسمارٹ لاک ڈاوَ ن کی طرف جائیں گے ،کورونا ایس او پیزپرعمل کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے،احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایاجاسکتاہے ،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا کیسز میں کمی ہو رہی تھی تا ہم بھارتی کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر کرونا کے پھیلاؤ کا خطرہ سامنے آ گیا جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بار بار شہریوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ ویکیسن لگوائیں اور کرونا ایس او پیز پر عمل کریں اگر ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا تو لاک ڈاون لگنے کا امکان ہے

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا .آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کوایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پرخط بھیجا ہے ،اسلام آباد ہی نہیں ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ،عید پر پابندیاں نہیں لگانا چاہتے،نہ ہی ملک گیر لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے .عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں ،

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply