• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرونا سے بچنا ہے تو چکن کھانے سے گریز کریں، پولٹری شیڈ کی مالک خاتون کی اپیل

کرونا سے بچنا ہے تو چکن کھانے سے گریز کریں، پولٹری شیڈ کی مالک خاتون کی اپیل

حال ہی میں ڈاکٹروں نے مرغیوں میں مہلک وائرس’ایڈینو‘ کے تیزی سےپھیلنے تصدیق کی تھی اس حوالےسے مرغی فارم کے مالکان نے بھی اقرارجرم کیا تھا-

لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں مرغیوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں پائے جانے والے وائرس کا انکشاف ہواتھا ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ رانی کھیت اور انفلوئنزا کے بعد ایڈینو وائرس مرغیوں کو اپنا شکار بنانے لگا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ وائرس مرغیوں کے عصبی نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ ایڈینو وائرس کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب کریں اور صرف 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیںجبکہ نئے وائرس سے روزانہ 4 ہزار مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں۔

جس کے بعد یہ خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ مرغیوں میں وائرس کی خبریں افواہ ہیں لوگوں نے مرغیوں کا کھانوں میں استعمال جاری رکھا ہوا ہے-

تاہم سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا آڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے مرغیوں کی بیماری کسے متعلق خبروں کو حقیقت قرار دیتے ہوئے عوام کو مرغی کا گوشت نہ کھانے کی ہدایت کی ہے-

خاتون نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ مرغیوں میں جو بیماری آئی ہوئی ہے ٹی وی پر بتایا جا رہا ہے کہ وہ غلط ہے وہ بالکل بھی غلط نہیں ہے بالکل درست ہے ہمارا اپنا پولٹری فارم ہے جس میں آسٹرولوب جو کہ آسٹریلین بریڈ ہے وہ رکھی ہوئی ہے ہم نے اس کا امیون سسٹم اچھا ہے بڑے پرندے اس سے متاثر نہیں ہوئے جو چھوٹے پرندے چوزے تھے وہ بہت بیمار ہوئے ہیں-

خاتون نے پیغام میں کہا کہ ان کو کورونا وائرس تو نہیں ہے اس بیماری کو کوریزہ کہتے ہیں جس میں بالکل کورونا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس بیماری کی وجہ سے کافی پرندے مر گئے ہیں ٹانگوں سے معذور ہو گئے ہیں پھر ہم نے جو نہیں ٹھیک ہونے والے تھے وائرس ختم کرنے کے لئے ان کو ذبح کر کے زمین میں دبا دیا-

انہوں نے کہا کہ برائلر کا امیون سسٹم بہت کمزور ہے وہ بہت متاثر ہو رہے ہیں پولٹری فارم کے ملازموں نے بتایا کہ ہوٹلز اور بڑی بڑی فوڈ چینز ان بیمار پرندوں کو سستی قیمت پر لے کر وہیں ذبح کر کے اپنے ڈرموں میں ڈال کر لے جا رہے ہیں-

خاتون نے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ مہربانی کر کے چکن نہ کھائیں ہم بھی متاثر ہو رہے ہیں ہمارا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے لیکن ہم یہ بالکل بھی پسند نہیں کرتے کہ کوئی بیمار مرغی کا گوشت کھائے-

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ چکن مت کھائیں اگر ہم تھوڑے دن چکن نہیں کھائیں گے تو دنیا سے ختم نہیں ہو جائیں گے اور بہت چیزیں ہیں کھانے کے لئے وہ کھائیں مہربانی کر کے چکن مت کھائیں میں سچ کہہ رہی ہوں کہ بیماری کے حوالے سے خبریں بالکل درست ہیں بیماری بالکل موجود ہے –

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply