خلائی مخلوق یا کچھ اور؟

نئی دہلی: بھارت میں مبینہ “خلائی مخلوق” نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے قریب ڈیم پر ایک مبینہ خلائی مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ہوئی چیز مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دے ری ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی خلائی مخلوق کی طرح سڑک کنارے چلتے ہوئے جا رہا ہے اور موٹر سائیکل سوار اسے رک کر اور لائٹ مار کر دیکھ رہے ہیں۔ جب موٹرسائیکل سوار لائٹ مار کر چلتی چیز کو دیکھتا ہے تو وہ کچھ دیر کے لیے رک جاتی ہے اور پھر چلنا شروع کر دیتی ہے۔

وہاں موجود لوگ بھی مذکورہ چیز سے خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں اور کوئی اس کے قریب نہیں جا رہا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعض سوشل میڈیا صارف اسے بھوت اور خلائی مخلوق قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کی جانب سے مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے تاہم لوگ یہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ یہ کیا چیز تھی۔ تاحال اس کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ کون تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”خلائی مخلوق یا کچھ اور؟

Leave a Reply