30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسی نیشن شروع کر دی گئی۔

ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد اب رجسٹرڈ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھول سکیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ روزانہ 20 ہزارافراد کی ویکسی نیشن کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 21 فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے۔ عید کے دوران لوگوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتال بھر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے بغیر ایس او پیز مارکیٹ کھلی رہے مگر اس کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔ مشکل سے نکلنے میں صرف چند ہفتے لگیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ملک بھر میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply