پاکستان میں بھارتی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاکستان میں بھارتی کورونا ویری انٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

وزارت صحت نے بھارتی کورونا کی پاکستان پہنچنے کی تصدیق کر دی۔ وزارت صحت کے مطابق جنوبی افریقی ویری انٹ کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مئی کے پہلے تین ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 اموات اور 2 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار 857 ہے اور 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply