• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: ماسک نہ پہننے پر پولیس کا خاتون پر بدترین تشدد

بھارت: ماسک نہ پہننے پر پولیس کا خاتون پر بدترین تشدد

نئی دہلی: بھارت میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون فیس ماسکے کے بغیر ہی گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی تاہم پولیس اہلکاروں نے خاتون کو فیس ماسک نہ پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر نے کئی لوگوں کے سامنے سڑک پر لاتوں، گھونسو سے مارا اور بالوں سے گھسیٹا۔

اس دوران خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی پولیس کے خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر بھارتی شہریوں نے پولیس پر اپنا غصہ نکالا۔ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply