• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں رات کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی میں رات کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں رات کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں۔ ضلع شرقی اور وسطی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی زیادہ شکایات مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی ایس او پیز پر عمل کو ہرصورت میں یقینی بنائیں اور پابندیوں پر عمل کے طریقہ کار پر فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شرقی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہے، کراچی جنوبی 16 اور کراچی وسطی میں 10 فیصد کیسز ہیں۔ مختلف اسپتالوں کے آکسیجن بیڈز پر 604 مریض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں ماس ویکسینیشن کروانے کے لیے وزیر محنت اور انڈسٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ انڈسٹریل ایریا میں صنعتکاروں کے تعاون سے ویکسینیشن کروائی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل بروز منگل سے رات 8 بجے کے بعد کراچی میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہمیں ہر صورت اپنے لوگوں کو ویکسین کر کے محفوظ کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو عملدرآمد سے متعلق ہدایت دی کہ غیر ضروری طور پرگاڑیوں میں لوگوں کو گھومنے سے روکیں تاہم کسی کو اسپتال یا کسی ضروری کام سے نکلنا ہو تو اس کو اجازت دی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عوام کے تعاون سے 2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہو جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply