مرغی 300 روپے کلو،شہریوں کا بائیکاٹ

رمضان المبارک سے قبل ہی مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے جس کے باعث شہریوں نے سوشل میڈیا پرمہم کے بعد مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کراچی کے بازاروں میں چکن کی دکانوں  پر سناٹے ، رمضان المبارک سے قبل ہی گوجرانوالہ اور کوئٹہ میں برائلر مرغی کا گوشت 300 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں مرغی کا گوشت 320 سے 360 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، لاہور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر 17 سے 19 مئی تک مرغی کے بائیکاٹ پر ابھی سے شہریوں نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply