• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حریم شاہ کی صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بدعائیں ،وجہ کیا ہے؟

حریم شاہ کی صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بدعائیں ،وجہ کیا ہے؟

 معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے  اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشکل حالات پر گفتگو کی۔

 

ویڈیو بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ’   اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں ، اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے‘۔

ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھاکہ ’ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر ، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply