• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ٹرانسپورٹ بند کرنا ناگزیر تھا، اسد عمر

عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ٹرانسپورٹ بند کرنا ناگزیر تھا، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اندازہ ہے 16 مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاو کے باعث یہ فیصلہ ناگریز تھا، بھارت میں وبا سے پیدا شدہ صورت حال عالمی میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسپتال بھر گئے، کئی جگہوں پر آکسیجن کی کمی ہے، موجودہ صورتحال میں ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال میں بھی یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوئی، پاکستان سے آدھی آبادی رکھنے والے ایران میں یومیہ اموات 400 تک پہنچیں، گزشتہ روزبھی بھارت میں زیادہ کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اب تک موصول ہونے والی کورونا ویکسین کی تفصیلات جاری کر دیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موصول ہوچکی ہیں اور موصول ہونے والی ویکسین میں سائنو فارم، سائنو ویک اور کینسائنو شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 10 لاکھ 23 ہزار ایسٹرازینکا ویکسین آج پاکستان پہنچ گئیں یہ ایسٹرازینکا ویکسین کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان پہنچی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

10 لاکھ سائنوویک ویکسین کی خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی جبکہ 10 لاکھ مزید ویکسین 13 اور 15 مئی کو پاکستان پہنچیں گی۔
15 لاکھ مزید ویکسین رواں ماہ کے آخر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply