امریکہ کے سب سے اہم اتحادی کی روسی صدر سے ملاقات

(نامہ نگار)امریکہ کے سب سے اہم اتحادی کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی۔  بدھ کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور ہفتے کی صبح وزیر اعظم نے کریملن میں روسی صدر سے ملاقات کی، قدامت پسند اسرائیلی وزیراعظم نے یہ ملاقات سبت  کے روز کی۔
روسی ترجمان کے مطابق تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے یوکرائن کے مسلئے پر مصالحت کاری کی پیشکش کی۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یوکرائن یا روسی حملے کا ذکر کرنے سے گریز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو ہزار پندرہ میں ہونے والی ایران امریکہ جوہری معاہدے پر بھی بات کی جس میں روس بھی ایک فریق رہا ہے اسرائیلی وزیراعظم نے روسی صدر کو اس معاہدے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
ادھر روس نے جوہری ڈیل کے حوالے سے امریکہ سے یوکرائن کے معاملے پر لگائی پابندیوں پر ضمانتوں پر مطالبہ کیا ہے
ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے یوکرائن کے صدر زیلنسکی سے فون پر گفتگو کی البتہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا موضوع گفتگو رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply