• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بدقسمتی سے ملک کی مذہبی، سیاسی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، وزیر اعظم

بدقسمتی سے ملک کی مذہبی، سیاسی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی بعض سیاسی و مذہبی جماعتیں بعض اوقات اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں اور اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچادیتی ہیں،ملک میں مظاہرے کرکے توڑ پھوڑ کرکے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،ہم مسلمان ممالک کے سربراہان کو شامل کرکے ایک مہم چلائیں گے،اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

ملمارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، ہم سب نبی اکرم ؐ سے پیار کرتے ہیں، میں نے ہمارے ملک کے عوام میں نبی اکرم ْ سے جو عشق دیکھا ہے کسی ملک میں نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے، پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہماری قوم اپنے دین اور اپنے نبی ؐ سے محبت کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا حکومت کو تکلیف نہیں ہوتی، کس نے دلوں کو چیر کر دیکھا ہے کہ کسے زیادہ تکلیف ہوئی اور کسے کم۔انہوں نے کہاکہ اس کام کے لیے دنیا میں ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے، ملک میں مظاہرے کرکے توڑ پھوڑ کرکے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلمان ممالک کے سربراہان کو شامل کرکے ایک مہم چلائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اگر دنیا میں کوئی مہم چلائے گا وہ میں چلاؤں گا اور ہم نے مہم چلانا شروع کردی ہے، مسلمان ملکوں کے سربراہوں کو ساتھ ملا کر پوری طرح اپنا کیس پیش کریں گے، جب ہم مہم چلائیں گے تو اس سے فرق پڑے گا،ایک وقت وہ آئیگا کہ مغرب میں لوگوں کو ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کا خوف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری مہم سے ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کو حل کریں گے تاکہ کوئی باہر بیٹھ کر ہمارے نبی ؐکی توہین نہ کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply