بھارت میں افغانستان کے سفیرفرید ماموند زئی نے نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ مستقل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا ہے جس کی تصدیق افغانستان ایمبیسی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 نومبر سے کیا گیا ہے۔ افغان سفیر فرید ماموند زئی نے سوشل میڈیا پر لکھا بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا، بھارتی حکومت اور طالبان کی جانب سے مسلسل عہدہ چھوڑنے کی دباؤ کی بات بھی کی ہے۔
افغانی سفیر کے مطابق 30 ستمبر کو سفارتخانے میں کام معطل کیا گیا تھا لیکن بھارتی حکومت نے سفارتخانے میں معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنےکی حمایت نہیں کی، آٹھ ہفتے کے انتظار کے باوجود سفارتکاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ دہلی میں واقع افغان سفارتخانے میں اشرف غنی حکومت کی جانب سے تعینات کیا گیا اسٹاف فرائض انجام دے رہا تھا۔
روئٹرز کے مطابق نئی بھارت 2021 میں اقتدار سنبھالنے والی طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں