• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رواں سال کی پہلی سہ ماہی،شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حدتک اضافہ

رواں سال کی پہلی سہ ماہی،شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حدتک اضافہ

کراچی(این این آئی) رواں سال2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔لوٹ مار کی وارداتوں میں مزاحمت پر 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اسلحے کے زور پر شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 55 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور مختلف علاقوں میں 10 ہزار 916 موٹر سائیکلز چوری ہوئیں۔گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 525 موٹر سائیکل چھینی جبکہ 7 ہزار 414 چوری ہوئی تھیں۔اسی طرح 2021 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران شہر مختلف علاقوں سے 5 ہزار 982 موبائل فون چھینے گئے،مسلح لوٹ مار کے نتیجے میں 5 ہزار 105 افراد کے موبائل فونز سے محروم ہوئے ۔علاوہ ازیں رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے اعداد و شمار بھی بلند رہے اور گزشتہ سال کے 472 واقعات کے مقابلے رواں برس 477 کیسز رپورٹ ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق شہر کے ابتدائی 3 ماہ میں کراچی پولیس نے اغوا برائے تاوان کے 5 مقدمات درج کیے۔۔اس کے علاوہ 2021 کی پہلی ساہ ماہی میں ایک بینک ڈکیتی بھی دیکھنے میں آئی اور مارچ میں نیو کراچی کے علاقے میں مسلح افراد سکیورٹی گارڈز کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے لے اڑے۔سال کے ابتدائی 3 ماہ کے عرصے میں 98 افراد قتل ہوئے جس میں 37 راہزنی کی وارداتوں میں مزاحمت پر مارے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply