ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بوہری برادری نے آج صبح نماز عید الفطر ادا کی،جس کے بعد ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے میں بوہری جماعت خانے میں آج صبح نماز عید الفطر ادا کی گئی، جس کے بعد ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔بوہری برادری کی نماز عید کی ادائیگی کے دوران صدر میں بوہری جماعت خانے کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جس کے تحت پولیس اور رینجرز کے اہلکار جماعت خانہ کے اطراف تعینات تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔ جب کہ پاکستان میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں