• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مصر میں ٹرین کا ایک اورخوف ناک حادثہ،16 افراد ہلاک،100 زخمی

مصر میں ٹرین کا ایک اورخوف ناک حادثہ،16 افراد ہلاک،100 زخمی

قاہرہ :(این این آئی)مصر کی گورنری القلیوبیہ میں ایک مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اترکرالٹ گئیں ، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور کم سے کم 100 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین دارالحکومت قاہرہ سے ساحلی شہر المنصورہ جارہی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد بہت سے مسافر بوگیوں میں پھنس کررہ گئے تھے۔قلیوبیہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ قاہرہ سے شمال میں واقع بنہا شہر کے نزدیک طوخ میں پیش آیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی تھیں اور وزارت صحت نے جائے حادثہ پر کم سے کم پچاس ایمبولینس گاڑیاں روانہ کی تھیں۔مصر میں گذشتہ ایک ہفتے میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply