(World wetland day)۔۔۔مراد محمد

World wet land day جسے ہم قومی زبان میں مرطوب زمین کہتےہے۔ Wetlands وہی جگہیں ہے جہاں سارا سال یا سال کے کچھ حصے میں (seasonally ) پانی کھڑا رہتاہےیاتر رہتی ہے۔ صرف پانی کھڑا رہنے سے ایک جگہ مرطوب زمین نہیں بن جاتی بلکہ اسکی اپنی بنیادی خصوصیات اورصفات ہے جو کہ حیات تنوع کے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ مرطوب زمین کی موجودگی اور افادیت کو ہم نظرانداز نہیں کر سکتے کیونکہ اسکی مثال ایک ماحولیاتی نظام کی مانند ہے جو بہت سے چرند پرند،مچھلوں، جانوروں اور خاص قسم کے پودوں کی مسکان اور مکمل رہائش گاہ کہلاتی ہے جہاں یہ جانور اوردرخت  آزادنہ طورپر ضروریات زندگی بااسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ دنیا میں اب 24000 بین الااقوامی مصدقہ شدہ wetlands موجود ہیں، جو 2.5 (million km square) زمینی حصے پر ہے تمام wetlands کی قبضہ کردہ زمین میکسکو کی length اور width سے بھی کافی بڑی ہے۔ پاکستان میں 225 wetlands موجود ہیں، جن میں سے 19 بین الاقوامی درجہ بندی کا حصہ ہیں،جو کہ تقریبا ًً 9.7 فیصد حصےپر موجود ہے۔ کھڑاپانی یا تر زمین کو ہم wetland نہیں کہہ سکتے کیونکہ اسکی درجہ بندی کے لئے ایک خاص متعین کردہ معیار سے گزرنا پڑتاہے۔ جن میں کچھ خاص مندرجہ ذیل ہے۔ ۔۔۔۔ وہ حصے جو معدوم جانور اور پودوں کی نشوونما اور نسل افزائش کے پہیے کو رواں دواں رکھتے ہیں۔  وہ حصے جو تقریباً20000 waterbirds , مچھلیوں کی مختلف اقسام، کئی قسم کے جانوروں اور پودوںں کا ابدی مسکن ہو wetlands کہلاتی ہے۔ Wetlands ہمارے لئے کیوں اہمیت کی حامل ہے؟  Wetlands are called the kidneys of land مرطوب زمین کو سائنس میں زمین کی گردوں سے تشبیہہ دے دی گئی  ہے انسانی گردوں کی طرح wetlands بھی فلٹریشن کاکام انجام دیتاہے۔ گندا پانی جب مرطوب زمین سے گزر جاتا ہے تب گند اور دوسرے  مضرصحت عناصر مرطوب زمین کے ساتھ ہی رہ کر بہتے پانی کوصاف وشفاف بناتے ہیں،مرطوب زمین چونکہ سیلاب اور دوسری موسمیاتی طغیانیوں کی روک تھام میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ اسکے علاوہ مرطوب زمین پانی کے ذخائر کو ضائع ہونے سے بچاتی ہے۔ سیلاب اور برساتی ندی نالوں کے  تیز بہاؤ کو کم سے کم تر بنا کر پانی کو جذب کرتی ہے جو کہ خشک سالی میں واپس  استعمال میں  لائی جاسکتی ہے۔

مرطوب زمین مخصوص اقسام کے جانوروں اور پودوں کی زندگی کا سہارا ہے جو کہ  آج کل معدوم ہونے کے بالکل قریب ہے۔ ایک سائنسی جریدے کے مطابق امریکہ میں موجود ایک wetland تقریباً 7000 ایسے  پودوں کی نگہداشت کرتا ہے جسکو ہم عام ماحول یا جنگلات میں نہ تو اگا سکتے ہیں اور نہ بچا سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مرطوب زمین انڈسٹریز کے لئے بہت اہمیت کی حامل اسلیے ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پرمچھلیوں کی فارم (Fish nurseries )جیسی ہے جسکو میانہ روی اور قابل تائید طور پر استعمال کر کے معاشی فائدہ لیا جا سکتا ہےکئی ممالک میں wetlands کو سیروتفریح کے قابل بنایا گیا ہے جو معاشی استحکام میں قابل ذکر کردار ادا کرتا ہے اسطرح wetlands سے سیروسیاحت کو بھی توانائی ملتی ہے۔ جیسا کہ Fishing , Boating  hunting , photography etc۲ فروری کو ہم چونکہ wetland day کے طور پر مناتے ہیں،ہم حکومت کو مرطوب زمینوں کی restoration اور عوام سے اسکی sustainable use کے بارے میں اپیل کرتے ہیں،۔ اب نہیں تو کب ہم نہیں تو کون پاکستان پہلے سے پانی کی قلت  میں درجہ بندی کاحصہ بن چکا ہے۔ پاکستان کی حیات تنوع بھی خطرے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ سینکڑوں جانور اور پودے معدوم ہو چکے ہیں اور ہزاروں معدوم ہونے کے بالکل قریب ہیں، آئیں اس جہدوجہد کاحصہ بن کر قدرتی وسائل کی قدر کیجیے،۔ پاکستان کی خاطر ، آنے والی نسلوں کی خاطر ہم آواز ہوکر، ہم قدم ہوکر قدرتی وسائل کے  ضیاع کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کو اس طریقے سے محبت اور جدوجہد کا نذرانہ پیش کرتےہیں۔

Facebook Comments

murad muhammad
I am a student And a writer

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply