دیمک کنٹرول کا کاروبار۔۔شاہد محمود

ہمارے ملک کے بہت سے علاقوں میں دیمک گھروں، دفاتر، کمرشل عمارتوں اور گوداموں وغیرہ میں ہر جگہ نقصان پہنچاتی نظر آتی ہے۔ دیمک کی وجہ سے ہونے والا نقصان بلامبالغہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ لاکھوں روپے کا لکڑی کا کام، قیمتی کتابیں، آرائشی چیزیں، غلہ، دروازے، پودے، درخت حتی کہ در و دیوار تک اس سے محفوظ نہیں رہتے۔
اس صورتحال میں ملک بھر میں دیمک کنٹرول کے کاروبار کی بہت مانگ ہے۔

1۔ اب نئی تعمیرات کے آغاز سے پہلے دیمک کنٹرول treatment کروایا جاتا ہے تا کہ عمارت میں دیمک نہ آئے۔ اس صورت میں عمارت کی تعمیر کے لئے بنیادی کھدائی ہو چکنے کے بعد جب بنیادیں اٹھانے کا مرحلہ آتا ہے تو دیمک کنٹرول والے دیمک کے خاتمے کی مخصوص دوائی پانی وغیرہ میں مکس کر کے عمارت کی تعمیر کی تمام جگہ پر ڈال دیتے ہیں اور خصوصی طور پر بنیادوں میں یہ دوائی ڈالتے ہیں۔ جس مقام پر تعمیر ہونی ہو اس تمام جگہ زمین میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ڈرل سے گہرے سوراخ کر کے دوائی اس سوراخ کے ذریعے زمین کے اندر تک پہنچاتے ہیں تا کہ دیمک کی کالونیاں ختم ہو جائیں۔

2۔ پہلے سے تعمیر شدہ عمارات میں جہاں دیمک حملہ آور ہو چکی ہو اس کے سدباب کے لئے دیمک کنٹرول والوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ ایسی عمارت میں تمام دیواروں کے ساتھ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ڈرل مشین سے گہرے سوراخ کر کے دیمک ختم کرنے کی دوائی ان سوراخوں کے ذریعے زیر زمین پہنچائی جاتی ہے اور ان سوراخوں کو سیمنٹ سے بند کر دیا جاتا ہے۔ دیواروں اور الماریوں وغیرہ سے دیمک جھاڑ کر چھوٹے ورموں سے سوراخ کر کے ان میں بھی دیمک مار دوائی بھری جاتی ہے۔ لکڑی اور دیوار کی سطح پر دیمک کنٹرول سپرے کر دیا جاتا ہے۔

درکار اوزار:-
1۔ دوائی مکس کرنے اور زمین میں انجیکٹ کرنے والی گیلن نما مشین جسے انجیکٹر کیا جاتا ہے۔ بڑے انجیکٹر مہنگے ہوتے ہیں اور چھوٹی سائٹس پر یا گھروں میں استعمال والے چھوٹے اور سستے
2۔ ڈرل مشین بڑی اور بڑے ورمے پانچ سے سات فٹ تک زمین میں سوراخ کرنے کے لئے
3۔ ڈرل مشین چھوٹی اور چھوٹے ورمے دیواروں ، الماریوں میں سوراخ کرنے کے لیے
4۔ دیمک زدہ الماریوں کے حصے اکھاڑنے کے لئے ہتھوڑا، پلاس، کیل کھنچنے والے اوزار اور چھوٹی آری
5۔ سیمنٹ مکس کرنے اور سیمنٹ سے سوراخ بند کرنے کے لئے دو پتریاں اور سیمنٹ میں مکس کرنے والے مختلف رنگ
6۔ ماسک اور دستانے
7۔ ان بنیادی اوزاروں کے علاوہ دیگر اوزار پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق حاصل کئے جا سکتے ہیں

مارکیٹنگ:-
1۔ اس کام کی مارکیٹنگ پمفلٹس کے ذریعے
2۔ اخبارات کے ذریعے
3۔ آن لائن
4۔ فون مارکیٹنگ
وغیرہ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دعا گو، طالب دعا شاہد محمود
تصاویر بشکریہ گوگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیارے اللہ کریم کے پیارے حبیب اور ہمارے پیارے آقا کریم رحمت اللعالمین خاتم النبیین شفیع المذنبین سردار الانبیاء ابوالقاسم سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ؛
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کی مدد چھوڑتا ہے، اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو اللہ اس کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے، جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی پریشانی دور کرتا ہے اللہ اس کی وجہ سے اس سے قیامت کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کرے گا، اور جو کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالے گا اللہ قیامت کے دن اس کے عیب پر پردہ ڈالے گا“
(سنن ترمذی: 1426)

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply