خوش رہنے کا جاپانی فارمولا(اکی گائی)۔۔۔محمد ذیشان بٹ

جاپان دنیا کے لئے مثال ہے یہ وہ ملک ہے جس کا ایٹم بم بھی کچھ بگاڑ نہ سکے اور آج اس کا بدترین دشمن امریکہ بھی اس کی ترقی کا معترف ہے۔ وہاں کے لوگ بہت محنتی ہیں کام کو ہمیشہ جذبے کے ساتھ کرتے ہیں اوراکی گائی فارمولا ہے جس پر عمل کر کے آپ بھی ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں، انسان اپنی ضروریات اور اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے کوئی نہ کوئی شعبہ ضرور اختیار کرتا ہے لیکن جلد ہی یکسانیت اور اکتاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ صبح بستر سے اٹھنے تک کا دل نہیں کرتا مذکورہ بالا جاپانی   فارمولا آپ کو یہی سکھاتا ہے کہ کام کے انتخاب میں چار بنیادی عناصر موجود ہوں ،ہمارے اساتذہ جو کہ بچوں کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں،یہ فارمولا  ان کے لیے بھی بہت کارآمد ہے۔

1محبت: جو کام آپ نے اپنے لئے منتخب کیا ہو اس سے آپ کو لگاؤ ہوں آپ کو وہ کام کرنے میں مزا آئے اور وہ آپ کو وقت سے آزاد کر دے اس کے برعکس اگر دفتر پہنچتے ہی  آپ کی نظر گھڑی پر ہے اور آپ چھٹی کے وقت کا انتظار کر رہے ہیں تو جلد ہی آپ اس کام سے بیزار ہوجائیں گے اور آپ کی ترقی کی رفتار بھی رک جائے گی۔

2ضرورت: جو کام آپ نے اختیار کیا ہے وہ معاشرے کی ضرورت بھی ہو تعلیم کا پھیلاؤ ،غربت کا خاتمہ ، جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا یہ نہ ہو کہ اونی کپڑے آپ گرمی اور گولے سردی میں بیچ  رہے ہوں ۔
قتل شفائی اس موضوع پر کہتے ہیں

جا میرے بچے اس مجمع گر کو دیکھ کرآ

دھوپ میں جس نے سجائے ہیں کھلونے موم کے

یہ کہیں وہ تو نہیں وہ جو پچھلی صدیوں میں بیچتا   تھا گولے برف کے!

3 معاوضہ : تیسرا اہم عنصر یہ بھی ہے کہ آپ کے کام سے آپ کو مناسب معاوضہ بھی ملتا ہے تاکہ آپ اس کام کو مزید سے مزید وقت بھی دے سکیں اور آپ کی بنیادی ضروریات بھی پوری ہوتی رہیں۔

4 ماہر: چوتھا اور اہم عنصر یہ ہے کہ آپ اس شعبے کے ماہر ہوں اس میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں۔ اگر ایسا نہیں ہوگا تو بھی آپ اپنے شعبے کے کمال کو حاصل نہیں کر سکیں گے
کچھ اہم سوالات جواب تک آپ کے ذہن میں جنم لے چکے ہوں گے آغاز میں تو یہ چاروں ممکن نہیں ہوں گے ،آغاز سفر میں شوق اور ضرورت ہوں گے ،اس کو مشن کہتے ہیں ،پھر آپ محنت کرکے ایک قابل معاوضہ کام بنائیں گے اور آہستہ آہستہ اس شعبے کے ماہر بن جائیں گے۔

اگر آپ کو کام سے محبت بھی ہے اور آپ ماہر بھی ہیں تو یہ آپ کا پیشہ ہے پھر اس فارمولے کے تحت آپ کو بہتر مارکیٹنگ تکنیک کے ذریعے ایسے لوگوں تک پہنچنا ہے جن کی ضرورت ہو اس کو معاوضہ بھی مل جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اور اگر فرض کریں کہ آپ ماہر بھی ہیں اور معاوضہ بھی اچھا مل رہا ہے تو یہ آپ کا شعبہ زندگی ہے لیکن اکثر لوگ اس میں اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، جیسے اساتذہ ایک ہی مضمون ایک ہی کتاب ایک جیسے نوٹس پڑھاتے ہیں تو وہ یکسانیت کا شکار ہو جاتے ہیں ،ایسے لوگ اپنے معاشرے میں دیکھے ہونگے جو اچھی تنخواہ ملنے کے باوجود استعفیٰ دے دیتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں، ان لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شعبے میں جدت اختیار کریں اور جن لوگوں کی ضرورت ہے ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں ، جیسے کمزور طالب علموں کو اکثر اساتذہ کی رہنمائی ہی کامیاب بنایا کرتی ہے ،اس فارمولے کے تحت ان چاروں نکات کو حاصل کرنا ہے ان میں سے جو بھی کام ہوگا اسے حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی ہوگی جب یہ چاروں چیزیں آپ حاصل کر لیں گے تو آپ اصلی خوشی یا زندگی کا مقصد حاصل کر سکیں گے اور ان لوگوں میں سے ہوں گے جو صبح سویرے اٹھ کر اپنے کام پر جانے کے وقت کا انتظار کرتے ہیں۔

Facebook Comments

محمد ذیشان بٹ
I am M. Zeeshan butt Educationist from Rawalpindi writing is my passion Ii am a observe writer

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply