لمبے عرصے سے سینے میں بہت سارے رازوں کو چھپائے چلا آ رہا تھا۔
اب ان رازوں کو اگلنا چاہتا تھا اور اپنے من کو ہلکا کرنا چاہتا تھا۔
ایک سچے راز دار کی تلاش تھی جو میرے ان رازوں کو اپنے سینے میں ہمیشہ کے لیے دفن کر دے۔
بڑی مشکل سے ایک راز دار ملا۔ اس کے سامنے کھڑا ہو کر میں رونے لگا۔ روتے روتے سارے دکھ اور سارے راز اس کے حوالے کر دیے۔ سر اٹھا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں بھی سرخ تھیں۔
آئینے میں کھڑا میرا راز دار میرے ساتھ رو رہا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں