تبدیلی کے دعوے (سو الفاظ کی کہانی) ۔۔ سیف الرحمن ادیؔب

تماشائے “اہل کرسی” دیکھنے کی خاطر میں بھی کشکول پکڑے میدان میں کود پڑا۔
حاکم کے دروازے پر دستک دی اور کشکول پھیلا دیا۔
 حاکم نے پوچھا: “کیا چاہتے ہو؟”
میں نے کہا: “سکون چاہتا ہوں۔”
جواب ملا: “وہ تو صرف قبر میں ملے گا۔”
میں نے کہا: “بے روزگار ہوں، نوکری کا سوال ہے۔”
 ارشاد فرمایا: “نوکری دینا حاکم کی ذمہ داری نہیں ہے۔”
میں نے کہا: “مہنگائی ختم کرنے کا حکم نامہ جاری فرما دیں۔”
کہنے لگے: “یہ معاملہ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔”
میں نے کہا تو کچھ نہیں،
بس کشکول انہیں پکڑایا اور واپس آ گیا۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply