لیگل،لائیز۔۔۔ عامر صہیب

‌نواز شریف اگر وزارت ِخارجہ کا قلمدان سنبھال کر دنیا جہان کی سیر و تقریح کی بجائے وزارت ِداخلہ اپنے پاس رکھتے تو ملکی سیاست اور دفاع کے حالات بالکل مختلف ہوتے۔اسٹبلشمنٹ ملکی دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے۔ اس سے محاذ آرائی امن و امان کےلیے خطرہ اور سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ن لیگ خوشامدیوں ،درباریوں اور پٹواریوں کی جماعت ہے جو صاحب اقتدار کے گرد مکھیوں کی طرح جمع ہونا اپنا اخلاقی و سیاسی فرض سمجھتے ہیں۔دوران ِحکومت اگرچہ خاقان عباسی نواز شریف کےوفادار درباری ہونے کی اداکاری کرتت رہے لیکن مستقبل قریب میں وہ ن لیگ میں تیسرے بلاک کی بنیاد رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اقتدار شریف خاندان کے گھر کی باندی نہیں رہے گا۔نثار اور شہباز گروپ مسلم لیگ حقیقی یا مسلم لیگ ش کی جانب بڑھتا نظر آئے گا۔تمام تر سیاسی گیڈر بھبھکیوں کے باوجود نواز شریف کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ انھوں نےنے وسیلہ اقتدار ،سرمایہ اقتدار اور محصول اقتدار سب کچھ اپنی ذات اور اولاد میں چھپا رکھا ہے۔ان وسائل کے بغیر ن لیگ کا کوئی بھی گروپ گاڈ فادر سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔البتہ اس دوران قوم کی ذہنی غلامی،غربت،بےروزگاری،غیرت ایمانی اور خواب غفلت کی حالت قابل رحم رہے گی رہے گی۔۔

Facebook Comments

عامر صہیب
طالب علم،شاعر،مصنف اینڈ پولیٹیکل اینالسٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply