• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عوام کا ڈاکٹرز کے ساتھ انوکھے انداز میں اظہار یکجہتی

عوام کا ڈاکٹرز کے ساتھ انوکھے انداز میں اظہار یکجہتی

کورونا وائرس اس وقت 199 ممالک میں پھیل چکا ہے اور دنیا بھر کے ڈاکٹر اور طبی عملہ 24 گھنٹے اس وائرس سے نبرآزما ہیں۔

برطانیہ میں اس کے11,658 کیسز ہیں اور578 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے محل کنگسٹن پیلس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کوششوں سراہا گیا اور پھر پورے ملک میں تالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کنگسٹن پیلس کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بچے تالیاں بجا رہے ہیں۔ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تمام ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹ، رضاکاروں اور نیشنل ہیلتھ سیکیورٹی کے دیگر عملے کے لئے جو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں: آپ کا شکریہ۔

ملکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سائنس، صحت، ایمرجنسی اور عوامی خدمات میں کام کرنے والے تمام افراد کے عزم کے لئے ملک ‘بے حد شکرگزار’ ہے۔ پرنس چارلس نے بھی طبی عملے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کنگسٹن پیلس کی جانب سے تالیاں بجانے کی ویڈیوشیئر ہونے کے کچھ لمحوں بعد پورے ملک میں لوگوں نے تالیاں بجا کر طبی عملے کی کوششوں کو سراہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply