• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • جنات،جادو ٹونہ کیسے اثر کرتے ہیں ؟کیا بچاؤ ممکن ہے؟۔۔۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

جنات،جادو ٹونہ کیسے اثر کرتے ہیں ؟کیا بچاؤ ممکن ہے؟۔۔۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

سوال:- جنات، نظر بد، جادو ٹونے کیسے اثر کرتے ہیں اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
جواب:- مثل مشہور ہے کہ دو ہندو بھائی تھے۔
ایک نیک تھا اور گھر میں اپنے پتھر کے بنے دیوتا کی پوجا پاٹ کرتا، پھول چڑھاتا، بھجن وغیرہ گاتا ۔۔۔۔
دوسرا بھائی شراب کے نشے سے اٹھتا تو اسی پتھر کے دیوتا کے سر پر اپنی کھڑاویں (جوتے) مار کر صاف کرتا اور پہن لیتا ۔۔۔۔
قصہ مختصر، دیوتا پہلے بھائی، جو نیک تھا اور دیوتا کی پوجا پاٹ کرتا تھا، کے خواب میں آ کر کہتا ہے کہ اپنے بھائی کو منع کرو میرے سر پر جوتے نہ مارا کرے ورنہ تمھاری خیر نہیں۔ تو اس نے دیوتا سے کہا کہ میں تو آپ کی خدمت کرتا ہوں، پوجا کرتا ہوں تو میری خیر کیوں نہیں؟ آپ دیوتا ہو آپ خود میرے بھائی کو منع کر لو کہ وہ آپ کے سر پر جوتے نہ مارے۔ تو دیوتا نے بڑی بے بسی و بیچارگی سے کہا کہ وہ تو مجھے مانتا ہی نہیں، مجھے کچھ سمجھتا ہی نہیں تو اس پر میرا اثر نہیں چلتا۔
۔۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیے جادو کا توڑ ﷲ سوھنے پاک رب العالمین پر کامل ایمان اور بھروسہ ہے۔ جس وقت  اﷲ رب العزت کو شعوری طور پر ” اکبر (سب سے بڑا) اور خالق ” مان لیا تو کسی اصغر بلکہ السفل السافلین سے آپ کو کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا-
ایمان مضبوط کیجئے ان شاء ﷲ کوئی جادو ٹونا کامیاب نہیں ہو گا۔
دعا گو ‘ طالب دعا
شاہد محمود

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply