• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • معافی اور نفسیاتی و جسمانی عوارض۔۔۔۔۔۔۔ شاہد محمود، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

معافی اور نفسیاتی و جسمانی عوارض۔۔۔۔۔۔۔ شاہد محمود، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

ہم سب چاہتے ہیں کہ اللہ سوھنا پاک پروردگار ہمیں معاف فرما دے (آمین) کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ ہم خطاء کے پتلے, گناہ گار انسان ہیں جو بے تحاشہ نافرمانی اور من مانی کی روش اختیار کیے ہوۓ ہیں پر اپنے رب سے رحم کی امید رکھتے ہیں, معافی کے خواستگار ہوتے ہیں- تو آج عرض یہ کرنا ہے کہ جتنی شدت سے آپ کی آرزو ہے کہ اللہ سوھنا پاک پروردگار آپ کو , مجھ کو , ہم سب کو معاف فرما دے اتنی ہی شدت سے , اتنی ہی لگن سے آپ بھی سب کو معاف کر دیں, جس کسی نے جیسے بھی آپ کو دکھ دیا, آپ کا حق مارا, آپ کی تذلیل کی, آپ سے ناروا رویہ رکھا, آپ کا دل دکھایا, آپ کو نقصان پہنچایا سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے معاف کر دیجیئے-
ماں باپ بچوں کو معاف کر دیں, بچے ماں باپ کے پاؤں پکڑ لیں ان کو منا لیں, شوہر بیوی کو منا لے, اور بیوی بھی مان جاۓ, بھائی بہنوں کے سر پر پیار دیں, ہمسایوں کو گلے لگائیں, سب کے لیے دعا کریں, سب سے دعا لیں- اور جو رتبے میں, طاقت میں زیادہ ہے اس کا معاف کرنا, اس کا معافی مانگنا زیادہ افضل ہے- جب آپ معاف کر دیں گے تو مجھے امید ہے اور میری دعا بھی ہے کہ آپ معاف کر دیے جائیں گے- بصورت دیگر آپ کا حال, آپ کی موجودہ زندگی دوزخ بنتی جاۓ گی- آپ ایک کتاب سر پر سارا دن رکھیں, باندھ لیں بے شک, اور دن کے ختم ہونے تک اپنی حالت دیکھیں, سارا دن تو کیا ایک دو گھنٹے بھی کتاب سر پر رکھنا ممکن نا ہو گا, بے چینی لگی رہے گی اور اگر کوئی سارا دن کتاب سر پر رکھ پایا تو نفسیاتی مریض بن چکا ہو گا- تو جب ہم کسی کے خلاف غصہ, کدورت, کینہ, حسد یا کوئی بھی منفی جذبہ اپنے دل و دماغ میں رکھتے ہیں تو نفسیاتی طور پر خود متاثر ہو جاتے ہیں اور مختلف نفسیاتی اور جسمانی عوارض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ادویات بھی ان امراض پر بے اثر ہوتی ہیں- ایسے نفسیاتی و جسمانی عوارض کا علاج یہی ہے کہ معاف کر کہ ہم اپنے آپ کو منفی نفسانی و شیطانی قوتوں سے آزاد کرا لیں اور سکون و ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں- تو سب تیار ہیں کیا اپنے دل و دماغ کے زنگ آلود تالے کھول کر اپنے آپ کو آزاد کرنے کے لیے, جواب کا منتظر شاہد محمود-
نوٹ: شیطان تو قید ہو چکا رمضان میں تو آپ کو اپنا آپ آزاد کرانا آسان ہے, ورنہ یہ سمجھیں کہ آپ کا اپنا نفس شیطان سے زیادہ آپ پر حاوی ہو چکا ہے-

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply