پاکستان کے پہلے آئین کی تاریخ۔۔۔داؤد ظفر ندیم/ابتدائیہ

پاکستان میں پہلا آئین 1956کا آئین تھا یہ آئین نو سال کی کوششوں سے تیار ہوا اس دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی وزیر اعظم تبدیل کئے گئے، دستور ساز اسمبلی توڑی گئی اور ون یونٹ کی بنیاد پر پیریٹی فارمولا بنایا گیا۔ اس سلسلے میں مکالمہ ویب  پر مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو اس آئین کے متعلق اہم واقعات کا احاطہ کرتا ہے اور اہم شخصِتوں کے کردار کا جائزہ لیتا ہے
اس سلسلہ مضامین میں آئین سازی کے ضمن میں قائداعظم محمد علی جناح، جناب لیاقت علی خاں، خواجہ ناظم الدین، ملک غلام محمد خاں، سکندر مرزا، ایوب خاں، محمد علی بوگرا، چوہدری محمد علی، سہروردی، آئی آئی چندریگر، فیروز خاں نون، چوہدری فضل الحق، نورالامین، عبدالستار پیرزادہ، جیسی اہم شخصیات کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

جبکہ قائد اعظم کی ۱۱ اگست والی تقریر، اردو قومی زبان والی تقریر، قرارداد مقاصد، بوگرہ فارمولا، پیریٹی کے اصول، ون یونٹ کی تشکیل جیسے اہم کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

کچھ اہم واقعات جس میں خواجہ ناظم الدین، محمد علی بوگرہ، چوہدری محمد علی، سہروردی، آئی آئی چندریگر اور فیروز خاں نون کی برطرفی، الزامات، دستورساز اسمبلی کی برطرفی۔ میجر جنرل افتحار کی ہوائی حادثے میں شہادت، لیاقت علی خاں کی شہادت، اور حسین شہید کی بیروت روانگی، سیاست دانوں کے احتسابی قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس دور میں بننے والی سیاسی جماعتوں، سیاسی اتحادوں ، خاص طور پر جگتو فرنٹ، ری پبلکن پارٹی، کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اس دوران پہلے پانچ سالہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ پنڈی سازش کیس، ملک میں ہونے والی معاشی کامیابیاں، صںعتی کامیابیاں، روس، امریکہ چین اور بھارت سے تعلقات، کشمیر جنگ، مشرقی بازو اور مغربی بازو میں سیاسی دوری کا جائزہ لیا گیا ہے
کوشش کی گئی ہے کہ اس دور کی ہر اہم شخصِت کے بارے میں لکھا جائے اور ہر اہم واقعہ کو کور کیا جائے، سرخ پوشوں کی حکومت کی برطرفی، بھابھڑاں کا سانحہ، قلات سمیت دوسری ریاستوں کا انضمام بھی اسی دور میں ہوا۔ گلگت بلتستان کی آزادی کا بھی معرکہ ہوا۔

قومی زبان کے حوالے سے آغا خاں سوم کا موقف کیا تھا اور ان کے کیا دلائل تھے۔
مہاجرین کا مسئلہ کیسے پیدا ہوا اور کیسے یہ زیادہ  پیچیدہ  ہوا۔ اس دور کے تمام واقعات کا ذکر موجود ہوگا۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

امید ہے کہ یہ سلسلہ دوستوں کا پسند آئے گا!

 

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply