• صفحہ اول
  • /
  • کالم
  • /
  • پاکستان کو بچانا ہے تو چودھراہٹ اور تھانیداری ختم کرنی ہو گی۔۔۔نذر محمد چوہان

پاکستان کو بچانا ہے تو چودھراہٹ اور تھانیداری ختم کرنی ہو گی۔۔۔نذر محمد چوہان

ایمسٹرڈیم سے ایک وکیل دوست نے کل ہالینڈ کے وزیراعظم کو سیب کھاتے سائیکل پر جانے کی تصویر لگائی ۔ میں جب ہالینڈ میں تھا تو ہم تو اس وقت کے لیڈروں کو روک کر سلام دعا بھی کر لیتے تھے ۔ پاکستانی حکمران خدا ہیں، ان کو دیکھنے اور ملنے کے لیے غیب کا علم چاہیے ۔ اس علم کی چابیاں صرف ملک ریاض ، میاں منشاء اور رزاق داؤد جیسوں کے پاس ہے ۔ ایک ان پڑھ چوہدری اکرم ، ہمارا ہمسایہ راحت بیکری کا سی ای او ہے ۔اس کا کام صرف ٹھیکیداری اور سپلائی  ہے ، چوہدری پرویز الہی نے اسے مشیر بنا دیا ۔ روز وہ استانیوں اور پھل والوں کے ساتھ تصویریں کھینچواتا ہے اور طبلچیوں کی طرح واہ واہ لیتا ہے ۔ کل میں نے اسے کہا کہ  تمہاری بیکری کے چند گز دور مسجد قدسیہ کے سامنے ایک بدکار عورت   چکلہ چلاتی ہے وہ تم سے کیوں بند نہیں ہو سکتا ؟ فرمانے لگا ، “جاؤ جا کے اورسیز کمیشن میں مرو “ وہاں میری درخواست کو کوئی  چھ مہینے ہو گئے ہیں اور جواب ہے کہ  “ہم بے بس ہیں “۔ میری جوان لڑکیوں کی ہیومن ٹریفکنگ پر لاہور ہائیکورٹ میں پیٹیشن پچھلے دس سال سے پینڈنگ ہے ، اور جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جیوڈیشل کونسل میں پناما لیکس پر عرصہ تین سال سے ۔

یہاں امریکہ میں جہاں میں رہتا ہوں ہماری کانگریس کی ممبر خاتون بونی واٹسن ہیں ۔میں پچھلے ہفتہ اس سے بات کر رہا تھا کہ  میں نے تمہیں  ایک ضروری کام سے ملنا ہے ، کہنے لگی جب مرضی آ جانا صرف اسٹاف سے پوچھ لینا میں دفتر میں ہوں یا نہیں ۔ یہ سارے لوگ ، نیوجرسی کا گورنر مرفی ہو ، ہمارا مڈل سیکس بُرو کا مئیر ڈی مُورا نہ ، نہ صرف لوگوں کو باآسانی مل سکتے ہیں عام لوگوں کی طرح بازاروں اور سڑکوں پر گھوم پھر رہے ہوتے ہیں ۔ کیونکہ یہ چور نہیں ، غاصب نہیں ، انہوں نے ماروائے قانون قتل نہیں کروائے اور نہ ہی لوگوں کا پیسہ کھایا ۔ بلکہ یہ سب اپنے ووٹر سے شدید محبت کرتے ہیں ۔ امریکہ میں اگلے سال صدر کے لیے الیکشن ہیں ، ابھی سے دونوں جماعتوں میں طے پا گیا ہے کہ  اس دفعہ ان کا ایجنڈا برنی سینڈرز والا ہو گا جس میں tax the rich اور Medicare for all سر فہرست ہو گا ۔ امریکی ووٹر بہت سیانا ہے ۔ پچھلی دفعہ ٹرمپ کو جتوا کر امیگریشن بند کروائی  اور اب برنی سینڈرز جیسے کو جتوا کر سیٹھ کا مکو ٹھپنا ہے ۔

عمران خان کے لیے یہ سب کچھ اس لیے مشکل تھا کہ  عمران خان تو خود اس بوسیدہ نظام کی پیداوار ہے ۔ اس نے تو خود آفشور کمپنیاں بنائیں  اور چندے کے پیسہ سے موج میلہ کیا ۔ ٹرمپ پر تازہ ترین الزام یہ ہے کہ  اس نے ٹرمپ چیریٹی فاؤنڈئشنز کا پیسہ بڑی چالاکی سے الیکشن کمپین پر لگایا ۔ عمران ابھی تک شوکت خانم کے بے نامی اکاؤنٹس کی وجہ نہیں بتا سکا ۔ جسٹس فرخ عرفان شوکت خانم کے بورڈ آف گورنر میں پچھلے بیس سال سے ہے اور سوائے منی لانڈرنگ کے فرخ عرفان کو کچھ نہیں آتا ۔ میں اپنے وکیل سے کہہ  رہا تھا کہ  یہاں مغرب میں صرف یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ  کیا آپ نے آفشور کمپنی بنائی ؟ اور اگر جواب ہاں ، تو کیوں ؟ منی ٹریل کی تو بات ہی نہیں ہو رہی ۔ پاکستان میں کوئی  ایک ہزار لوگوں نے آفشور کمپنیاں بنائیں اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ کے پاس سب کا کچا چٹھا ہے لیکن چونکہ وہ خود اس سے بھی زیادہ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے ، لہذا پردہ ڈالے بیٹھا ہے ۔ یہ لسٹ ایف آئی اے کے پاس بھی ہے جو ڈاکٹر شاہد مسعود کو تو چند کروڑوں کے غبن پر کئی  مہینے اندر رکھ سکتی ہے لیکن ان پناما کے بدمعاشوں کوسیلوٹ مارتی ہے ۔ نواز شریف کو آج ضمانت مل گئی  ۔ وہ اب اپنا علاج تو کیا بلکہ مال سمیٹنے اور جان بچانے کا بندوبست اب احسن طریقے سے کرے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مجھ سے پاکستانی نوجوان اکثر پوچھتے ہیں کہ  اب کیا ہو گا ؟ کیا یہ جاننا مشکل ہے ؟ ایک چیز تو یقینی ہے کہ  یہ سارے اپنی موت آپ مریں گے اور دوسری نوجوانوں کی خاموشی بھی نوجوانوں کی موت کا سبب بنے گی ۔ اللہ اللہ خیر صلی ۔ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ۔ سی ایس ایس کا خاتمہ کیوں نہیں ہو سکتا ؟ یا پروفیشنلز کے امتحان دینے پر پابندی عائد کیوں نہیں کی جاتی ۔ یہ کام تو امریکہ میں کلرک کرتے ہیں جو ایک سی ایس پی پاکستان میں ایک کروڑ روپے مہینہ پر کرتا ہے ۔ پاکستان میں وہ بادشاہ بن کر تصویریں بھی کھینچوا رہا ہے ۔ عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان نے آتے ہی اپنے ہم زلف جہانزیب خان کو ایف بی آر کا چیرمین لگوایا ۔ گورنر سرور کا گریڈ اٹھارہ کا سرکاری ملازم رشتہ دار ، پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی APP کا ایم ڈی بنا دیا گیا ہے ۔ رشتہ داریاں ، اقربا پروریاں اور رشتے ناطے ملک کا ستیاناس کر رہے ہیں ۔ آنے والی نسلوں کو تباہ و برباد کر گئے ہیں ۔ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہو گیا تو کچھ دیر کے لیے ایک باجا بجنا تو بند ہو گیا لیکن کیا کریں یہاں ہر طرف چودھراہٹ اور تھانیداری کا بینڈ باجا بج رہا ہے ۔ ایک دوست نے لکھا کہ  چھ ڈی ایس پی سسپنڈ ہو گئے ، جناب ان کا پیسہ اوپر والوں کو تقسیم کرنے کو دل نہیں کر رہا ہو گا ۔ کیا یہ ناممکن ہے کہ  پولیس کو ٹارگٹ دیے جائیں ؟   پاکستان میں تو آئے روز خود پولیس کے جرائم  پر خبریں آرہی ہوتی ہیں ۔ ۔ اصل بات ہے کہ  نہ لیڈر اور نہ عوام ، پاکستان کو ٹھیک ہی نہیں کرنا چاہتے ۔ will is missing ، صرف ڈنگ ٹپاؤ ، سانوں کی ، مٹی پاؤ والا معاملہ ہے ۔ ایک خاتون ملتان سے روز یہ رونا روتی ہے کہ  وہ کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن کرنے نہیں دیا جاتا اور میں روز اسے یہ کہتا ہوں کہ  ضرور کریں لیکن پلیز روئیں نہ ۔ آپ کو قدرت ایسا نہیں کرنے دے گی کہ  آپ کیک بھی کھائیں اور اسے رکھیں بھی ۔ پاکستانی نوجوان بہت زبردست ہے لیکن بالکل ہمت کے بغیر ، حوصلہ ہار گیا ہے ، تقلید اور شوبازی کا شوقین ۔ اسے یہ علم ہی نہیں کہ  اپنے اہداف کے لیے جنگ لڑنی پڑتی ہے ۔ یا ہو سکتا ہے وہ جنگ کے لیے تیار نہیں اور جنگ کے لیے دل گردہ بھی نہ ہو ۔
ہمی  جب نہ ہوں گے تو کیا رنگ محفل
کسے دیکھ کر آپ شرمایئے گا
اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”پاکستان کو بچانا ہے تو چودھراہٹ اور تھانیداری ختم کرنی ہو گی۔۔۔نذر محمد چوہان

  1. مسلمانوں کی تمام مشکلات اور پریشانیوں کا حل اتحاد و اتفاق

    بردران اسلام : آئیے قرآن کی ان دو آیتوں کی روشنی میں موجودہ دور میں مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیتے ہیں , پہلی آیت سورہ آل عمران کی ہے جس میں اللہ تعالى ارشاد فرماتا ہے : واعتصموا بحبل اللہ جمیعا و لا تفرقوا(آیت نمبر /103) یعنى اور تم سب لوگ مل کر اللہ کی رسی یعنی دین اسلام کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس میں اختلاف و تفرقہ نہ کرو۔
    دوسری آیت سورہ انفال کی ہے , فرمان الہی ہے: و أطیعوا اللہ و رسولہ ولا تنازعوا فتفشلوا و تذہب ریحکم واصبروا ان اللہ مع الصابرین(آیت نمبر /46)یعنی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو , اور آپس میں لڑائی و اختلاف نہ کرو, ورنہ تم ناکام ہو جاؤ گے اور تمھاری ہوا اکھڑ جائے گی , اور صبر کرو یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
    پہلی اور دوسری دونوں آیتوں میں اللہ تعالى نے مسلمانوں کو اختلاف اور تفرقہ سے واضح طور پر روکا ہے ,جو ہر طرح کے اختلاف اور تفرقہ کو شامل ہے مثلا سیاسی , دینی اور اقتصادی اختلاف وغیرہ, اور یہ بھی بتلایا ہے کہ اگر اختلاف کرو گے تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا, اور وہ نتیجہ امت کی کمزوری, ناکامی اور طاقت و قوت کا ختم ہوجانا ہے, جن کا مشاہدہ ہم خود اپنی آنکھوں سے اس دور میں کر رہے ہیں,جتنا مسلمان آجکل ذلیل و رسوا ہے شاید اس سے پہلے کسی دور میں اتنا ذلیل اور رسوا رہا ہو, اور جتناکمزور آج کا مسلمان ہے شاید کسی دور میں مسلمان اتنا کمزور رہا ہو, یہی وجہ ہے کہ آج کے زمانہ میں مسلمانوں کی بین الاقوامی طور پر کوئی اہمیت نہیں ہے ,اور دنیا کی تمام قومیں مسلمانوں پر پل پڑی ہیں, ہر جگہ ان کو ہراساں کیا جارہا ہے,ان کی عزت و ناموس محفوظ نہیں ہے, ان کے املاک تباہ و برباد کئے جارہے ہیں, بہت سارے ممالک میں ان کو تہ تیغ کیا جارہا ہے, اسلامی شعائر و عبادات ادا کرنے سے روکا جاتا ہے مثلا چین نے صوبہ سنکیانگ(مشرقی ترکستان) میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگا رکھی ہے, فرانس میں اسلامی پردہ پر پابندی ہے,بہت سارے ممالک میں لمبی داڑھی رکھنے سے منع کیا جاتا ہے اور باریش شخص کو دہشت گرد تصور کیا جاتا ہے,فلسطین , برما ,سنٹرل افریقہ اور کئی ممالک میں مسلمان قتل و خونریزی کا شکار ہیں, غرضیکہ امت اسلامی اس وقت بہت سارے مشکلات میں پھنسی ہوئی ہے , مسلمانوں میں غربت بہت زیادہ ہے اور دنیا کے مسلمانوں کی اکثریت غریب ہے , اسی طرح مسلمانوں میں جہالت بہت زیادہ ہے اور اکثر مسلمان ان پڑھ اور جاہل ہیں, مسلمان دنیا میں بیماریوں کی کثرت ہے اور وہ اعلی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں جو غیر اسلامی دنیا میں پائی جاتی ہیں, وغیرہ وغیرہ ,مجھے امید ہے کہ ہر کوئی میری ان باتوں سے اتفاق کرے گا, لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ اس کے وجوہات و اسباب کیا ہیں جب کہ اللہ نے مسلمانوں پر اس دور میں بھی ان کی معصیتوں اور گناہوں کے باوحود بہت زیادہ احسان اور فضل و کرم کیا ہے,اور یہ فضل وکرم مختلف قسم کا ہے مثلا اللہ نے مسلمانوں کو زراعتی ,حیوانی ,آبی ,معدنی غرضیکہ ہر قسم کی ثروت اور دولت سے نوزا ہے , پٹرول کا ایک وافر حصہ دیا ہے, ان کی تعداد بھی ایک ارب سے زائد ہے, اسلامی ممالک کا رقبہ بھی بہت زیادہ ہے, ساٹھ کے قریب اسلامی ممالک ہیں,ان کا محل وقوع بہت ہی اہم اور اسٹریٹیجک ہے, اہم آبی گذرگاہیں مسلمانوں کے پاس ہیں, آب و ہوا بھی بہت اچھی اور ہر طرح کی ہے,پھر کیا وجہ ہے کہ مسلمان آج کے دور میں اتنا بے بس, کمزور اور ذلیل کیوں ہے اور اس کے خون کی قیمت پانی سے بھی ارزاں کیوں ہے ؟
    میرے بھائیو : ان سوالوں کا جواب قرآن کی مذکورہ بالا دونوں آیتوں میں موجود ہے, اور وہ مسلمانوں کا ہر قسم کا باہمی اختلاف اور تفرقہ ہے جو ان تمام مشکلات کی جڑ اور بنیاد ہے, کیونکہ اللہ نے خود فرما دیا ہے کہ اگر تم آپس میں اختلاف کرو گے , تفرقہ کرو گے , اتفاق و اتحاد کو پس پشت ڈال دو گےتو پھر کمزور ہوجاؤ گے , ناکامی تمھارا مقدر ہوگی ,تمھاری طاقت وقوت, شان و شوکت سب ختم ہو جائیگی , تمھاری عظمت و عزت خاک میں مل جائیگی ,اور تم ذلیل و خوار ہو جاؤ گے,لہذا اگر مسلمان دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو ان کو اس اسلامی تعلیم پر عمل کرنا اور اس کو نافذ کرنا بہت ضروری ہے , کیونکہ ان آیتوں سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ طاقت , قوت ,عزت, غلبہ, کامیابی اور کامرانی کا ذریعہ آپسی اتحاد و اتفاق ہی ہے , اورصرف اسی کے ذریعہ ہم اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں, ورنہ ہم ایسے ہی ذلیل و خوار , کمزور اور بے بس و بے وقعت رہیں گے۔
    اور یہ نقطہ بھی یہاں پر بہت اہم ہے کہ یہ اتحاد و اتفاق ہر طرح کے اتفاق و اتحاد کو شامل ہے, مثال کے طور پر دینی اتفاق, سیاسی اتفاق , اقت

Leave a Reply