فوجی طرز کے ہتھیار رکھنے پر پابندی کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیار رکھنے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک اسلحے پر پابندی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم جیسنڈا بتایا کہ مساجد پر حملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک اسلحہ استعمال کیا گیا، اسلحے پر پابندی سے متعلق جلد قانون سازی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گن ریفارم عوام کے مفاد میں ہے۔ یہ صرف کام کا آغاز ہے جس کی ہمیں فوری ضرورت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی نوعیت کے ہتھیاروں پر پابندی کا اطلاق قانون سازی کے فوری بعد ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply