• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15 کا آخری شو، مسٹر بچن کا جذباتی پیغام

کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15 کا آخری شو، مسٹر بچن کا جذباتی پیغام

  کون بنے گا کروڑپتی سیزن 15 کا  آخری گرینڈ فائنل شو آج رات 9بجے نشر ہوگا۔ میزبان امیتابھ بچن افسردہ ، ایکس پر جذباتی پیغام دیدیا۔

یادرہے امیتابھ بچن کا’’ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن (KBC) 15 ‘‘14 اگست 2023  کو  پیش کیا  گیا تھا جس میں  نئی خصوصیات   شامل کی گئی تھیں ۔

شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بگ بی امیتابھ  کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا ‘اٹوٹ انگ’ بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کے لیے سامعین سے جڑنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

تاہم اب اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اپنے شو کے بارے میں یہ کہنا کہ کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے ہمیشہ مشکل ہوتا ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین گیم شو ہے جو گزشتہ 23 برس سے ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

اس گیم شو کی میزبانی ابتدا ہی سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امیتابھ بچن کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ پیر سے جمعے تک روزانہ رات 9 بچے بھارتی چینل سونی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply