امریکاکی ریاست’’مین‘‘نےسابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےپرائمری انتخابات میں حصہ لینےپرپابندی لگادی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ڈونلڈٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق سابق صدرڈونلڈٹرمپ نےریاست مین کےفیصلےکوظالمانہ قراردیتےہوئےفیصلےکےخلاف اعتراض دائرکرنےکااعلان کردیاہے۔
یاد رہے کہ ریاست مین سے پہلے ریاست کولراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔
امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں