اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایران خاتون سمیت چار افراد کو پھانسی دیدی۔
تفصیلات کےمطابق ایرانی عدالت کے فیصلے کے بعد جمعہ کے روز چار افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ان چار افراد کو عدالت نے دشمن ملک اسرائیل کے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کی مدد کرنے پر سزائے موت سنائی تھی۔
عدلیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے رواں ماہ کے دوران دو ہفتے قبل بھی اسی جرم میں ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔ عدالتی ویب سائیٹ ‘میزان آن لائن’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال مغربی صوبے آذر بائیجان میں صیہونی حکومت اسرائیل سے جڑے ہوئے چار لوگوں کو پھانسی دی گئی ہے۔
ان میں تین مردوں وفا حنریج ، ارم عمری، اور رحمان کے علاوہ نسیم نمازی نامی ایک عورت بھی شامل تھی۔ یہ چاروں اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعاون کے مرتکب پائے گئے تھے۔ان سب کو ایران کے مغربی صوبے مغربی آذر بائیجان میں صبح سویرے پھانسی دے دی گئی ہے۔
عدلیہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چار نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔میزان آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 16 دسمبر کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیسیتان میں بھی ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔ اسے بھی اسرائیلی کی مدد کرنے اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں