• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیا ضابطہ :اب امریکی جج بھی سفر،کھانا اور تحائف کی تفصیلات دینے کے پابند ہونگے

نیا ضابطہ :اب امریکی جج بھی سفر،کھانا اور تحائف کی تفصیلات دینے کے پابند ہونگے

واشنگٹن: امریکہ میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق ہو گیا ہے جس کے تحت ججوں کو مفت سفر، کھانے اور تحائف کی تفصیل فراہم کرنا ہوں گی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق ججز پہ عائد ہونے والے نئے ضابطے کے تحت انہیں غیر کاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن کمرشل جائیدادوں میں طعام و قیام، مہمان نوازی اورتحائف کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاؤس نے قوانین میں تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ضابطے ججوں کو عوام سے معلومات پوشیدہ رکھنے سے روکیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفاقی عدلیہ کے حکام نے بھی ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاؤس کی جانب سے منظر عام پر آنے والے خط کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین ججوں کے لیے کسی بھی نجی ریزورٹ میں مفت سفر کرنا، کھانا پینا، شکار کرنا یا چھٹیاں گزارنا مشکل ترین بنا دیں گے، نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے پوشیدہ رکھنے سے بھی روکیں گے۔

گورنمنٹ ایکٹ 1978 کے تحت امریکی سپریم کورٹ کے ججز اور وفاقی ججوں کو دیگر سرکاری اہلکاروں کی طرح سالانہ مالیاتی رپورٹس مکمل کرنا ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امریکہ میں ججز کے لیے نئے ضوابط 14 مارچ سے نافذ ہوئے ہیں جسے جوڈیشل کانفرنس کی ایک کمیٹی نے منظور کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply