گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

گزشتہ مالی سال 2017õ18  کے دوران ملک میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ یونٹس تک بڑھ گئیٴتاہم گاڑیوں کی عالمی پیداوار میں پاکستان کا حصہ 0.3 فیصد ہے۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار میں گذشتہ چند سال کے دوران نمایاں اضافہ کے باوجود پاکستان ابھی تک ایک ملین گاڑیاں تیار کرنے والے ممالک کے کلب میں شامل نہیں ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق سال 2017  کے دوران دنیا بھر میں 91 ملین سے زائد نئی گاڑیاں تیار کی گئی تھیں اور دوران سال کاروں کی فروخت میں عالمی سطح پر 2.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت کی شرح 4.4 فیصد تک بڑھ گئی اور دوران سال دنیا بھر میں مجموعی طور پر 93 ملین تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق  1991 سے لے کر اب تک ملک میں سب سے کم کاریں مالی سال 2000õ01  میں تیار کی گئیں جن کی تعداد 46 ہزار 538 یونٹس رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply