• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بادشاہ کو انڈے مارنے کی کوشش کرنیوالے نوجوان پر فرد جرم عائد

بادشاہ کو انڈے مارنے کی کوشش کرنیوالے نوجوان پر فرد جرم عائد

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے نوجوان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ طالب علم پیٹرک تھیلویل جسے پولیس نے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی جانب گزشتہ ماہ انڈے پھینکنے کے بعد گرفتار کیا تھا اس پر عوامی مقام پر دھمکی اور بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 23 سالہ پیٹرک تھیلویل کو 20 جنوری کو یارک مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر برطانیہ کے شہر یورک میں روایتی راستے سے داخل ہورہے تھے جب پیٹرک نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے فوری بعد پولیس نے ہجوم میں موجود پیٹرک کو حراست میں لیا جو نعرے لگارہا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply