ہیئر ٹرانسپلانٹ نے ایک شخص کی جان لےلی

بھارت میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد مبینہ طور پر الرجی کا شکار ہونے والا شخص جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شراون  کمار چوہدری نے ممبئی کے ایک نجی کلنک سے بال لگوائے تھے۔

بھارتی جریدے کے مطابق 43سالہ بزنس مین 12گھنٹے کے پروسیجر کے ایک دن بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

شراون نے اس سب کےمتعلق اپنے گھر والوں کو کچھ نہیں بتایا تھا۔ انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کیلئے 5لاکھ بھارتی روپے اداکیے تھے۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر وِکاس حلوائی  نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شراون چوہدری کو 3700گرافٹس کے بعد ہی پیچیدگیاں پیش آنا شروع ہوگئیں تھیں۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کا عمل جمعرات کی شام کو شروع ہوا اور جمعے کی رات ڈھائی بجے انہیں گردن میں درد محسوس ہوا۔

ڈاکٹر حلوائی نے کہا انہوں نے شراون کو پین کلرز اور اینٹی بیاٹکس دےدیں۔

جب انہیں سانس لینے میں دقت شروع ہوئی تو انہیں اسپتال لےجایا گیاٍ۔

تاہمبعد میں ان کے دوست انہیں دوسرے اسپتال لےگئے جہاں انکا انتقال ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Daily Mail بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply