نجومیوں نے انسانی شخصیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے کے بہت سے طریقے رائج کر رکھے ہیں، جس میں ہاتھ کی لکیریں پڑھنا، ماتھے پر لکھی قسمت کو پڑھنا اور دیگر افعال شامل ہیں۔ لیکن پامسٹری میں ہاتھ کے انگوٹھے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
پامسٹوں کے مطابق انگوٹھے کا سائز اور استقامت بتاتے ہیں کہ انسان جسمانی طور پر کس حد تک کمزور ہے، حتیٰ کہ انگوٹھا موت سے قبل الارم بھی ثابت ہوتا ہے۔
انگوٹھے کا تعلق دماغ سے جڑا ہے۔ انگوٹھے میں پیدا ہونے والی تبدیلی پر نظر رکھیں، اگر یہ اپنی طاقت کھو بیٹھے اور ہتھیلی پر گر جائے تو یہ موت کی قربت کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔
کیوں کہ ایسا صرف اس حد تم کمزوری کے باعث ہوتا ہے کہ اس سے موت واقع ہو جائے۔ اگر انگوٹھے میں لرزش اور نقاہت پیدا ہو تو اس کا مطلب ہے قوتیں بیماری کے باعث عارضی طور پر جواب دے رہی ہیں۔
موٹے، بھدے اور چھوٹے انگوٹھے والے افراد اپنے کاموں کو طاقت کت کے بل اور حیوانی طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے افراد کی عادت میں تحمل نہیں ہوتا۔
لمبے اور خوبصورت انگوٹھے والے افراد اچھی عادت کے حامل ہوتے ہیں اور ہمیشہ ذہانت سے کام لیتے ہیں۔ ایسے افراد مہذب ہوتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں