سرکاری حج اسکیم کےتحت قرعہ اندازی آج ہوگی

اسلام آباد:سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہوگی ، اخراجات میں اضافے کے باعث سرکاری اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 40 فیصد کی کمی آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق،سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی وزارت مذہبی اموراسلام آباد کے دفترمیں آج شام ہورہی ہے ، وفاقی وزیرمذہبی امورنور الحق قادری قرعہ اندازی کا اعلان کریں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کونتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس  کی جائے گی  جبکہ وزارت کی ویب سائٹ پربھی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال 2 لاکھ 16 ہزار6 سوسے زائد درخواستیں موصول ہوئیں گزشتہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پونے 4لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھی ۔

رواں سال اخراجات میں اضافے کے باعث سرکاری حج ایک لاکھ 60ہزارافراد کی استدعات سے باہر نکل گیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار526 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply