• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی کی تاریخ میں پہلی بار عرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان

اسرائیلی کی تاریخ میں پہلی بار عرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان

اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بارعرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان ہے۔

حکومت بنانے کیلئے120 میں سے 61 سیٹیں درکار ہیں۔ اسرائیل کے دو ماہ قبل ہونے والے الیکشن میں نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں جبکہ حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اسرائیل کی آئندہ حکومت میں مختلف مکتبہِ فکر کی جماعتیں تو شامل ہوں گی ہی ساتھ میں عرب پارٹی بھی اس میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حکومت میں شامل یونائیٹڈ عرب پارٹی باہر سے حکومت کی حمایت نہیں کر رہی بلکہ اس کا ایک حصہ ہے۔

اس مخلوط حکومت میں شامل ہر فریق کی اپنی ایک خاص اہمیت ہوگی اور معاملات آگے بڑھانے کیلئے سب کا تعاون لازمی ہوگا۔

مختلف مکتبہ فکر کی جماعتیں سے تشکیل پانے والی اس حکومت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظور درکار ہوگی۔

اسرائیلی انتخابی قوانین کے مطابق ایک جماعت کو پارلیمنٹ میں شامل ہونے کے لیے کم سے کم 3.25 فیصد ووٹ حاصل کرنے چاہییں۔

اس قانون کا بظاہر مقصد توعرب جماعتوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھنا تھا۔ لیکن پچھلے کچھ انتخابات میں تمام عرب جماعتوں نے مل کر مقابلہ کیا اور پارلیمنٹ میں جگہ بنائی۔

یونائیٹڈ عرب پارٹی کے سربراہ منصورعباس کو باقی عرب جماعتوں سے نظریاتی اختلافات تھے لیکن انھوں نے اسے پس پشت ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی مرحلے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں شمولیت کیلئے درکار کم سے کم ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

منصورعباس کا خیال ہے کہ اسرائیل میں عرب آبادی کی ترقی کا تقاضا ہے کہ ان کے قائدین مرکزی دھارے میں شامل یہودی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن کے حامی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے عالم اسلام خود بخود اسرائیل کو قبول کر لے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply