ملا عمر کی آخری رہائش گاہ کی تصاویر جاری

کابل: تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے اپنے سابق امیر ملا محمد عمر کی آخری رہائش گاہ کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

برطانوی جریدے کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی Bette Dam نے Secret Life of Mullah Omar  کے نام سے ایک تحقیقاتی کتاب لکھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر نائن الیون کے بعد کبھی افغانستان سے باہر نہیں گئے۔

Image result for secret life of Mullah omar

انہوں نے لکھا کہ امریکی یہی سمجھتے رہے وہ پاکستان میں مقیم ہیں لیکن درحقیقت ملا عمر اپنے آبائی صوبے زابل میں امریکا کے فوجی اڈے سے صرف تین میل دور رہائش پذیر تھے۔

Image result for secret life of Mullah omar

تحریک طالبان کی جانب سے نہ صرف اس دعوے کی تصدیق کی گئی ہے بلکہ ان کی آخری رہائش گاہ کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا عمر کی آخری رہائش گاہ کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ طالبان کے سابق امیر نے اپنی زندگی کے آخری 7 سال اور 5 ماہ اس گھر میں گزارے گئے ہیں۔

Taliban handout said to show where Mullah Omar lived until he died

تصاویر میں نظر آنے والا گھر انتہائی سادہ ہے جس کی بیرونی دیواریں کچی مٹی کی بنی ہوئی ہیں۔

طالبان نے ملا عمر کے کمرے کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں ایک پلنگ ، ہیٹر اور پانی کا کولر دیکھا جاسکتا ہے۔

A room where Mullah Omar is said to have spent the last seven years and five months of his life

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا عمر کی رہائش گاہ میں جانوروں کیلئے بھی جگہ تھی اور انہوں نے اسی چھوٹے سے کمرے میں بیٹھ کر تحریک طالبان کی قیادت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملا عمر کی زندگی کے حوالے سے مزید تفصیلات ایک کتاب میں شائع کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply