دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے بولی وڈ اداکارہ کو ایسا کرارا جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر خود کو 10 دن تک خاموشی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر شنیرا اکرم نے کرارا ٹویٹ داغتے ہوئے لکھا کہ ‘صرف 10 دن کیوں؟ تم جتنے دن چاہے اتنے دن خاموش رہ سکتی ہو’۔
? Really? Only ten? You just take as much time as you want love…. https://t.co/lqFasQ3s5n
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 5, 2019
شنیرا کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھنا شروع کردیئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘بھابھی نے چھکا مارا ہے، وہ وسیم اکرم سے کرکٹنگ شاٹس کھیلنا سیکھ گئی ہیں’۔
sixer… Bhaibi has learnt cricketing shots from the @wasimakramlive …
— Ammar Hussain (@ammarhussain114) March 5, 2019
متعدد سوشل میڈیا صارفین شنیرا کی اس ٹویٹ پر اپنے اپنے طریقے سے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آئے، ذیل میں کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔
Wasim Akram reaction after his wife tweet ???????????????????????? pic.twitter.com/WU9NOwIiln
— Isha Siddiqui (eshoo ?) (@26bcf0ad90134e7) March 5, 2019
واضح رہے بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت حالیہ دنوں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کے خلاف زہر اُگلتی نظر آئی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ کسی نہ کسی کے خلاف بولتی ہوئی ہی دکھائی دیتی ہیں
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں