ایف 16 معاہدہ: امریکا سے پاکستان کیلئے بڑی خبر

واشنگٹن: نیویارک ٹائمز کی صحافی ماریہ ابی حبیب کا کہنا ہے کہ بھارت کے پرزور اصرار کے برعکس واشنگٹن اس چیز پر مطمئن ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ڈاگ فائٹ کے دوران ایف 16 معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ امریکی حکام نے بھارتی دعوے کی پرزور انداز میں تردید کی ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ کئے گئے ایف 16 خریداری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل دوسرے روز پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور پاکستان نے جیٹ طیاروں کو اپنے دفاع میں استعمال کیا، جو معاہدے کی خلاف ورزی بالکل نہیں ہے۔ لیکن اگر پاکستان ایف 16 طیاروں کو بھارت پر حملے کیلئے پہلے استعمال کرتا تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہونی تھی۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے ایف 16 طیاروں کو بھارتی مگ طیارہ گرانے کیلئے استعمال کیا ہے تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں۔

یاد رہے کہ اس معاہدے پر بھارت کا موٴقف ہے کہ پاکستان معاہدے کے تحت جیٹ طیاروں کو صرف کاوٴنٹر آپریشنز کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی صحافی نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے ماہرین نے بھارتی ائیر فورس کے اس دعوے پر بھی سوال اُٹھایا ہے، جس میں انہوں نے نئی دہلی میں بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اے آئی ایم 120 میزائل کا ٹکڑا ہے، جسے پاکستان نے ایف 16 طیاروں میں استعمال کیا تھا۔ ہتھیاروں اور دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ایف سولہ طیارہ گرایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ان رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، جن میں فضائی جھڑپوں میں ایف سولہ طیاروں کے غیر قانونی استعمال کی بات کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق ہم باہمی معاہدوں پر کھلے عام بات نہیں کرتے۔ لیکن ان رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply