• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تیونس میں حکمراں جماعت نے وزیراعظم کو معطل کردیا ستمبر 17, 2018 نیوز ڈیسک زمرہ دنیا

تیونس میں حکمراں جماعت نے وزیراعظم کو معطل کردیا ستمبر 17, 2018 نیوز ڈیسک زمرہ دنیا

تیونس میں حکمراں جماعت ندا نے اپنے ہی وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کی حکمراں جماعت ندا کی ڈسپلن کمیٹی نے پارٹی رکنیت منجمد کر کے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے۔ انضباطی کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد اور مزید کارروائی کے لیے معاملہ پارٹی سربراہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ تیونس کے صدر بیجی القائد بھی وزیراعظم کو منصب سے ہٹانے کے لیے کافی عرصے سے کوشاں تھے۔وزیراعظم یوسف شاہد نے اگست 2016 میں منصب سنبھالا تھا جس کے بعد ان کے ملکی صدر بیجی القائد کے بیٹے حافظ قائد کے ساتھ کئی امور پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے اور وزیراعظم نے صدر کے بیٹے پر حکمراں جماعت کو تباہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ صدر کے بیٹے حافظ اس وقت حکمراں جماعت ندا تیونس کے تمام معاملات دیکھتے ہیں۔مسلم افریقی ملک تیونس کی حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے جس کے اثرات ملکی اداروں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ تیونس کی حکمران سیاسی جماعت ندا تونس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکی اقتصادیات کی بحالی میں ناکام رہے ہیں۔ تیونس کے صدر نے رواں برس جولائی میں بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے یا اعتماد کا ووٹ لینے پر زور دیا تھا۔تیونس کی طاقتور لیبر یونین (UGTT) نے وزیراعظم یوسف شاہد کی معطلی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ لیبر یونین وزیراعظم یوسف شاہد کی ’ کفایت شعاری کے پروگرام‘ کی سب سے بڑی ناقد رہی ہے تاہم اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم کی معطلی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے اصلاحی پروگرام کی تعریف کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply