حمزہ شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نے انہیں آج طلب کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،پیر کو مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکیخلاف مختلف مقدمات میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں، لاہورہائیکورٹ کے حکم پرحمزہ شہبازکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ 3 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے، انہیں 10 دن بیرون ملک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply