• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی جزوی فراہمی معطل رہے گی

دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی جزوی فراہمی معطل رہے گی

کراچی:دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام کے دوران بجلی کی جزوی فراہمی معطل رہے گی، کراچی کو 150ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا  ۔

کے الیکٹرک واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں بہتری کیلئے آج مرمتی کام کرے گا ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق مرمتی کام کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی جزوی فراہمی معطل رہے گی۔

صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 21 میں سے 10پمپس کے زریعے شہر کو 11گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ 11پمپس سے معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جاتا رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق مرمتی کام کے دوارن کراچی کو تقریباً150ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا ، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply