اسلام آباد: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپوزیشن پر برس پڑے، کہا کرپٹ افراد خود کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں، کرپشن کیس میں عدالت پیش ہونے والے کس فتح کا نشان بناتے ہیں؟لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کرپشن کی بات ہوتی ہے اِن کی جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، لیکن اب یہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے۔فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پیسے کھانے کی اللہ کے ہاں معافی نہیں، لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاست دان بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صورت میں قوم کو اُمید نظر آئی، تباہی بربادی کا بنیادی سبب کرپشن ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں