• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جناح اسپتال لاہور میں نوازشریف دوسرے روز بھی زیرعلاج

جناح اسپتال لاہور میں نوازشریف دوسرے روز بھی زیرعلاج

لاہور: جناح اسپتال لاہورمیں دوسرے روز بھی سابق وزیراعظم نوازشریف زیرعلاج ہیں،ماہر قلب ڈاکٹر زبیر آج طبی معائنہ کررہے ہیں جس کے بعد ایکوکارڈیو گرافی بھی ہوگی۔

لاہور کے  جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج دوسرا روز ہے ،دل گردے بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا مسلم لیگ نون کے قائد کے آج مختلف ٹیسٹ ہوں گے۔

پرنسپل ڈاکٹر عارف تجمل کہتے ہیں گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کرلیا ہے، مزید ٹیسٹ اور چیک اپ بھی کیا جاسکتا ہے تاہم بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ نوازشریف پرنسپل کے کمرے سے مطمئن ہیں۔

اسپتال میں دوسرے روز بھی نوازشریف سے لیگی رہنماوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف مریم نوازسمیت دیگر اہلخانہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply