• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نے بطور وزیراعظم ہیلی کاپٹر پر 55 کروڑ کا تیل جلا دیا، مفتاح اسماعیل

عمران خان نے بطور وزیراعظم ہیلی کاپٹر پر 55 کروڑ کا تیل جلا دیا، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم ہیلی کاپٹر پر 55 کروڑ روپے کا تیل خرچ کیا ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پونے چار سالہ دور میں ہیلی کاپٹر کے تیل پر پچپن کروڑ اڑا دیے، جس پر میزبان نے ان سے آفیشل ڈیٹا مانگ لیا، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ صبح ہی انہیں ڈیٹا بھجوا دیں گے۔

اور ساتھ یہ بھی کہا کہ جہاں حکومت کو پیٹرول چاہیے ہوتا تھا، وہاں مل جاتا تھا لیکن عوام کے لیے نہیں ملتا تھا۔

یاد رہے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر صرف پیٹرول کا خرچہ 55 روپے فی کلومیٹر آتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر کتنے کا پیٹرول جلا اس کی تفصیلات تو ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن 2018 میں ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعظم اکیس سو گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ جبکہ شاہد خاقان عباسی نے چار سو گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دو ہزار اٹھارہ میں ہی فواد چودھری کے دعوے کے مطابق صرف مریم نواز نے 62 لاکھ روپے کا وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا اس میں نواز شریف کے اخراجات شامل نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply