اسلام آباد کی ایف 8کچہری کے سیکیورٹی پلان کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ، جس میں وکلاء کی جانب سے تعمیر کئے جانے والا ملٹی پل سٹوری پلازہ کی سیکیورٹی رسک قراردے دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق، بدھ کو اسلام آباد ضلعی کچہری کا سیکیورٹی پلان کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
مراسلہ کے مطابق پولیس اوراسپیشل برانچ کے اہلکار 3مختلف شفٹس میں کام کریں گے، مجموعی طورپر 131پولیس اوراسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہوں گے ۔
ایف ایٹ کچہری میں داخلے کیلئے10انٹری پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں ،7واک تھرگیٹ نصب کئے گئے ہیں ، مانیٹرنگ کیلئے 10کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ، حفاظتی اقدامات ججزاور سائلین کی سیکیورٹی کے پیش نظر کئے گئے ہیں، وکلاء اورسائلین کی پارکنگ کیلئے 10 جگہوں پر انتظام کیا گیا ۔
وکلاء نے سی ڈی اے اور ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر چیمبر تعمیر کئے، جس سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہوئے ۔

وکلاء کی جانب سے تعمیر کئے جانے والا ملٹی پل سٹوری پلازہ کی سیکیورٹی رسک قراردیا گیا ہے ، ایف ایٹ کچہری کی سیکیورٹی کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں