• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت تحریک آزادی کشمیر روکنے میں ناکام ہوچکا ہے،ملیحہ لودھی

بھارت تحریک آزادی کشمیر روکنے میں ناکام ہوچکا ہے،ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر روکنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی تحریک مضبوط ہوچکی ہے، بھارت کے اوپر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اندرونی وبیرونی دباؤ ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر روکنے میں ناکام ہوچکا ہے، بھارت مسلسل مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکاری ہے،جنرل اسمبلی کی صدرکے حالیہ دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیربھرپورطریقے سے اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے،بہادرکشمیریوں نے بھارت کے ظالمانہ قبضے کو برقراررکھنے کیلئے ہتھکنڈوں کو شکست دے دی جبکہ ہمارے لئے ہر دن قبضے کیخلاف برسرپیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری قابض بھارت کیخلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نےمزید کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت سچائی کو چھپانے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply