امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پالتو کتے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گینو ولف نامی کتے کو 22 سال کی عمر ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کتے کی عمر 22 سال اور 2 ماہ ہے اور یہ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ عمر تک زندہ رہنے والا کتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کتے کے مالک ایلکس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس نے اپنے جانور کی بہت دیکھ بھال کی، اتنی زیادہ عمر ہونے کے باوجود کتا اب بھی بہت اچھی حالت میں ہے۔
ایلکس کا ماننا ہے کہ ایسا سب کچھ اچھی خوراک اور بہترین خیال رکھنے کے باعث ممکن ہوا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں